ایک نیوز: پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو ملک سے بےدخل کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گھر، پلازہ مالکان کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر مالکان نے غیر ملکیوں، افغان باشندوں کو گھر، مکان یا فلیٹس کرائے پر دے رکھے ہیں تو ان کو خالی کروالیں۔
ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈیڈ لائن ختم ہونے تک ہدایت پر عملدرآمد کرلیں۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بھی انتباہ کیا گیا ہے کہ بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔