بھگوڑے یوٹیوبر کی ” را“سےجڑےروہت شرماکیساتھ ایک اور آڈیومنظرعام پر آگئی

بھگوڑے یوٹیوبر کی ” را“سےجڑےروہت شرماکیساتھ ایک اور آڈیومنظرعام پر آگئی
کیپشن: بھگوڑے یوٹیوبر کی ” را“سےجڑےروہت شرماکیساتھ ایک اور آڈیومنظرعام پر آگئی

ایک نیوز: ملک سے باہر بیٹھے بھگوڑے   یوٹیوبر کی انڈین را سے جڑے روہت شرما سے  ہوش ربا مُبیّنہ خفیہ بات چیت کی ایک اور آڈیو سوشل میڈیا  پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر  دوسری وائرل آڈیو میں بھگوڑے یوٹیوبر کو روہت شرما سے  دوبارہ بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے،مُبیّنہ آڈیو میں روہت شرما  بھگوڑے یوٹیوبر سے پاکستان سیکورٹی کے معاملات پر خفیہ معلومات لے رہا ہے،دوسری کال میں روہت شرما اور بھگوڑا یوٹیوبر نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے بارے میں خفیہ بات چیت کر رہے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-06/news-1696587350-7159.mp4

را ایجنٹ روہت شرما نے کہا کہ شاید فیڈرل کیبینٹ نے ایمرجنسی لگانے کے لیا بولا ہے یہ کنفرم نہیں ہو رہی۔

بھگوڑے یوٹیوبرنے کہا ہے کہ  نیشنل سیکورٹی کونسل میں چیئرمین جوائنٹ چیف، ائیر چیف اور نیول چیف نہیں مان رہے۔

تیسری کال میں روہت شرما بگوڑے یوٹیوبر سے  پاکستان کے اندرونی معاملات پر پوچھ رہا ہے۔

روہت شرما نے کہا کہ کیا پاکستان آرمی ٹیک اوور کر سکتی ہے، مجھے ایسی خبریں مل رہی ہیں۔

بھگوڑے یوٹیوبر  نےکہا کہ وہ دھمکی تو ضرور دے  رہے ہیں کے ٹیک اوور کرنا ہے،سپریم کورٹ کو  وہ دھمکی دے رہے ہیں کے ہم ٹیک اوور کر لیں گے،آرمی چیف کا پلان بھی ہے کے میں کسی طرح ٹیک اوور کر لوں۔

کال ثابت کرتی ہے کے بھگوڑا یوٹیوبر باقاعدہ طور پر بھارتی را کے ساتھ رابطے میں  ہے۔‏یہ  بھگوڑا یوٹیوبر پہلی کال میں بھی  اپنے سارے برطانیہ کے معاملات بھارتی را کے لوگوں سے طے کرتے سنا گیا،‏ بھگوڑا یوٹیوبر بھارتی را کے  لوگوں سے ہر وقت رابطہ میں رہتا ہے اور ان سے اپنے کیسز کے لئے بطور سکیورٹی  پیسے  مانگتا ہے، یہ ملک دشمن یوٹیوبر  بھارتی را سے  ملکر پاکستانی پریمئر انٹیلیجینس ایجنسی  کے خلاف سازش کے لئے برطانیہ میں موجود بھارتی ایجنسی را کے کارندوں کے نمبر بھی  مانگتا  رہتا ہے۔

‏  پہلی کال میں روہت شرمابھگوڑے یوٹیوبر  کو برطانیہ میں آئی ایس آئی  کے خلاف سازش کے لئے  لارڈ ریمی رینجر نامی بندے سے ملنے کا کہتا سنا جا سکتا  ہے،یہ خفیہ بات چیت اس بات کا ثبوت ہے کے یہ ملک دشمن پاکستان کے راز ملک دشمن ایجنسیز کو بیچتا ہے،پہلی آڈیو میں بھی بھگوڑا یوٹیوبر روہت شرما سے پیسے مانگتے اور لارڈ ریمی رینجر سے خفیہ تعلق بناتے سنا گیا،پہلے بھی یہ شر پسندبھگوڑا یوٹیوبر آئے دن ملک  اور آرمی کے خلاف سوشل میڈیا پر بیٹھ کر جھوٹا، من گھڑت پروپیگنڈا اور ہرزہ سرائی کرتا رہتا ہے۔

9 مئی کے شر پسند واقِعات میں بھی یہ ملک دشمن باہر بیٹھ کر پاکستان میں لوگوں کو اکساتا رہا اور  شر پسندوں کو فساد کے لئے اکساتا رہا۔

 ذرائع کے مطابق شر پسند یوٹیوبر بھگوڑا ملک دشمن ایجنسیوں سے خفیہ تعلقات پکڑے جانے پر  اپنا جھوٹا پروپیگنڈا چلانے کے لئیے اپنے ہینڈلرز سے مزید پیسے بھی  مانگ رہا ہے۔

#غداروں_کا_مہاراجہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ایسے ملک دشمن عناصر کاپاکستان میں ایک سیاسی پارٹی کےلوگوں سے گھٹھ جوڑ بہت سارے سوالوں کو جنم دیتا ہے۔