ایک نیوز: نگران وفاقی کابینہ میں توسیع کردی گئی ہے۔ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے شہزادہ احسن اشرف کو نگران وفاقی وزیر بنانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔
سمری نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے دستخط سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجی گئی تھی۔ صدر کی منظوری کے بعد شہزادہ احسن اشرف شیخ کابینہ کا حصہ بن گئے ہیں۔
صدر نے نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرٹیکل 224 کے تحت منظوری دی۔
واضح رہے کہ شہزاد احسن اشرف شیخ 2013 میں بھی نگران کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں اور وہ نگران وفاقی وزیر صنعت و پیداوار تھے ۔