پنجاب اسمبلی کےالاؤنس میں مبینہ کرپشن،محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور

Oct 06, 2023 | 15:04 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت  نے پنجاب اسمبلی کے الاؤنس میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت  نے پنجاب اسمبلی کے الاؤنس میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرلی۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔

اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزیدخبریں