اٹک: پولیس نے حسن ابدال سے اغواء ہونے والا پادری بازیاب کرالیا

اٹک: پولیس نے حسن ابدال سے اغواء ہونے والا پادری بازیاب کرالیا
کیپشن: Attock: The police recovered the abducted priest from Hasan Abdal

ایک نیوز: اٹک پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے حسن ابدال سے اغواء ہونے والے پادری کو بازیاب کروالیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک پولیس سردار عیاث گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حسن ابدال سے اغوا ہونے والے کرسچن کمیونٹی کے پروش گل پادری کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پروش گل پادری حسن ابدال چرچ کے قریب سے اغواء ہوا تھا۔جس کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا اور مغوی کی بازیابی کے لئے ٹیمیں تشکیل دیکر ضلع بھر کے انٹری پوائنٹس پر ناکہ بندیاں لگائیں۔

پولیس نے حکمت عملی کے تحت نامعلوم اغوا کاروں کیخلاف گھیرا تنگ کیا اور مغوی کو بحفاظت رہا کرنے پر مجبور کردیا۔ اغواء کار مغوی پادری کے بھائی سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ کرتے تھے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ مغوی پادری بحفاظت گھر پہنچ چکا ہے۔