ایک نیوز: ملک میں مہنگائی کا پارہ کم نہ ہو سکا۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 11 کا اضافہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح 37 اعشاریہ 07 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء ضروریہ کے دام بڑھے ہیں جبکہ 16 میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسطاً قیمت میں 1 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 11 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اسی طرح رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 98 روپے مہنگاہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3232 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح ایک ہفتے کے دوران پیاز، انڈے،لہسن ،آلو کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ جلانے کی لکڑی،تازہ دودھ،دہی،مٹن خشک دودھ کے دام بھی بڑھ گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات،چکن ،دال مسور ،دال چنا کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران دال ماش ،آٹا سرسوں کا تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔