نواز شریف کی واپسی کسی گارنٹی کا نتیجہ نہیں، ضمانت بھی ہوجائے گی، اسحاق ڈار

نواز شریف کی واپسی کیس ضمانت کا نتیجہ نہیں، ضمانت بھی ہوجائے گی، اسحاق ڈار
کیپشن: Nawaz Sharif's return case is not the result of bail, bail will also be granted, Ishaq Dar

ایک نیوز: سابق وزیر خزانہ اور سینئر لیگی رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کسی گارنٹی کا نتیجہ نہیں ہے۔ ان کی واپسی پرضمانت کا عمل بھی ہو جائے گا، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سیکرٹری فنانس اورسابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں۔ 

صحافی نے سوال کیا کہ شاہد خاقان عباسی کے پارٹی قیادت سے اختلافات دور ہو گئے ہیں؟ جس پر  اسحاق ڈار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی آپ کے زیادہ دوست ہیں ان سے پوچھیں۔

انہوں نے مزید کہا انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، ستمبر 2022 میں کہا تھا کہ ڈالر ریٹ 200 سے کم ہونا چاہئے۔ امید ہے آئی ایم ایف کا اگلا اقتصادی جائزہ کامیاب ہوگا۔ مہنگائی دیہات میں 18 اور شہری علاقوں میں 19 فیصد ہے۔ پی ڈی ایم حکومت نے قانون سازی کے ذریعے نگران حکومت کو اختیارات دیئے تھے۔