سکرنڈ: بےگناہ دیہاتیوں کے قتل کیخلاف دائر آئینی درخواست منظور، فریقین کو نوٹسز جاری

سکرنڈ: بےگناہ دیہاتیوں کے قتل کیخلاف دائر آئینی درخواست دائر منظور، فریقین کو نوٹسز جاری
کیپشن: Skarund: The constitutional petition filed against the killing of innocent villagers was approved, notices were issued to the parties

ایک نیوز: سندھ ہائیکورٹ میں سکرنڈ کے گاؤں ماڑی جلبانی میں بیگناہ دیہاتیوں کے قتل کے واقعہ کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لئیے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر صلاح الدین احمد درخواست گزاروں کی جانب سے درخواست پر دلائل دیئے۔ حکومت سندھ، وزیر داخلہ سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ درخواست سندھ بار کونسل کے سابق وائس چیٸرمین ذوالفقار جلبانی اور تہماس رضوی ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بے گناہ دیہاتیوں کے قتل کے ملزموں  کو گرفتار کیا جائے۔ سکرنڈ کے گاؤں ماڑی جلبانی کے سانحے کی انکوائری کیلئے ہائیکورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، جوڈیشل کمیشن بنا کر واقعہ کی بالواسطہ تحقیقات کرائی جائیں۔ 

بیرسٹر صلاح الدین نے مؤقف اپنایا کہ بیگناہ دیہاتیوں کے قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ 28 ستمبر کو سکرنڈ کے گاؤں ماڑی جلبانی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مارا تھا، واقعہ میں فائرنگ سے چار افراد جاں بحق  ہوگئے تھے۔ فائرنگ سے عورتوں اور بچوں سمیت 12 دیہاتی شدید زخمی ہوئے تھے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت نے درخواست پر سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔