نیدرلینڈ کیخلاف میچ سے قبل لارا کی پاکستان ٹیم سے درخواست

Oct 06, 2023 | 12:28 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ویسٹ انڈیز کے  لیجنڈ کرکٹر برائن لارا نے نیدر لینڈز سے میچ سے قبل پاکستان ٹیم سے ایک درخواست کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اپنی جنگ کا آغاز آج سے کرے گی جہاں حیدر آباد دکن میں گرین شرٹس کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا۔ نیدرلینڈ کے خلاف   پاکستان کے پہلے مقابلے سے قبل انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے   لیجنڈ کرکٹر برائن  لارا نے پاکستان ٹیم سے درخواست  کی۔

 سابق کرکٹر برین لارا نے کہا کہ پاکستان کو نیدرلینڈز کے خلاف جیتنا چاہیے، میری درخواست ہے کہ پاکستان ٹیم نیدرلینڈز کو آسان نہ لے ۔لیجنڈ کرکٹر نے لکھا کہ کوالیفائرز میں ڈچ ٹیم نے اپنی کلاس دکھائی ہے تاہم پاکستان ٹیم کو تجربے اور بولنگ اٹیک کی وجہ سے ہمیشہ ایسی ٹیموں پر برتری حاصل رہی ہے۔

مزیدخبریں