ایک نیوز:پنجاب حکومت نے آئی ایم ایف سے کی گئی یقین دہانیوں پر عمل کرنے کیلئے بڑ ا فیصلہ کرلیا۔پنجاب حکومت نے کیش مینجمنٹ فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،محکمہ خزانہ نے کیشن مینجمنٹ فنڈ قائم کرنے کی سمری تیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کیش مینجمنٹ فنڈ کے ذریعہ سرپلس رقم سرمایہ کاری کے لئے استعمال کی جائے گی،کیش مینجمنٹ فنڈ کے قیام سے صوبائی حکومت کے فنڈز کو منظم انداز اور ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت خرچ کیا جائے گا، کیش منجمنٹ فنڈ کے قیام سے حکومتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے میں مدد ملے گی۔
کیش مینجمنٹ فنڈ کا قیام عوامی فلاح کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو تکمیل تک پہنچانے کا ذریعہ ہوگا،کیش مینجمنٹ فنڈ کے قیام سے آئی ایم ایف سے کئے گئے وعدوں کو پور اکرنے میں مدد ملے گی،کیش مینجمنٹ فنڈ آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کے حوالے سے یقین دہانیوں پر عمل کرنے میں موثر ثابت ہوگا۔