ایک نیوز: ملک بھر سے غیر قانونی غیر ملکی افراد کے انخلاء کی ڈیڈ لائن میں صرف 25 دن باقی رہ گئے۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کا انخلاء شروع ہوچکا ہے۔ اس حوالے سے 30 خاندانوں کو لے کر 16 ٹرک طورخم پہنچ گئے۔
غیر قانونی غیر ملکی افراد کے لئے مہلت
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 6, 2023
25 دن باقی
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔ pic.twitter.com/R1LKExylJ3
کراچی میں غیرقانوی مقیم غیرملکیوں کیخلاف سرچ آپریشن:
کراچی کے ضلع شرقی میں پولیس نے سہراب گوٹھ گنا منڈی میں سرچ آپریشن کیا ہے۔ کومبنگ آپریشن ایس پی سہراب گوٹھ ڈویژن عزیر احمد کی سربراہی میں کیا گیا۔ آپریشن میں خواتین پولیس اہلکار، افسران سمیت 200 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔
آپریشن جراٸم پیشہ عناصر کی موجودگی و گرفتاریوں کے لیے کیا گیا۔ داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گٸی۔ دوران آپریشن مشتبہ افراد کا کریمنل ریکارڈ بائیومیٹرک ویریفیکیشن کے ذریعے چیک کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ دوران آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم 51 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ موٹر ساٸیکلوں کو بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا۔ تمام گرفتار ملزمان کی مزید تصدیق کا عمل جاری ہے۔
پشاور: افغانیوں کا انخلاء، محکمہ داخلہ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب
افغان باشندوں کے انخلاء کے معاملہ پر محکمہ داخلہ کے پی نے اگلے ہفتے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق اجلاس میں پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لیا جائےگا۔
بتایا گیا ہے کہ صوبے میں مقیم افغان باشندوں کے ڈیٹا مرتب کرنے سے متعلق اداروں کو ہدایات دی گئی تھیں۔ اجلاس میں صوبے میں افغان باشندوں کی جیو ٹیگنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ غیر قانونی افغان باشندے مقیم ہیں۔ ذرائع کے مطابق یکم نومبر سے ممکنہ آپریشن کےلئے محکمہ داخلہ اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کرے گا۔