آئی ایم ایف کی شرائط،فرٹیلائزر مینوفیکچرر کیلئےگیس مہنگی کرنےکافیصلہ

آئی ایم ایف کی شرائط،فرٹیلائزر مینوفیکچرر کیلئےگیس مہنگی کرنےکافیصلہ
کیپشن: آئی ایم ایف کی شرائط،فرٹیلائزر مینوفیکچرر کیلئےگیس مہنگی کرنےکافیصلہ

ایک نیوز: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پر فرٹیلائزر مینوفیکچرر کیلئے رواں ماہ سے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع انڈسٹری پروڈکشن کے مطابق فرٹیلائزر مینوفیکچرر کیلئے گیس مہنگی کرنی کیلئے وزارت خزانہ، پیٹرولیم اور صنعت وپیداوار حکام نے ورکنگ شروع کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فرٹیلائزر مینوفیکچررز کیلئے گیس کی قیمتیں 302 روپے سے بڑھا کر 580 روپے فی ایم ایم بی ٹو کی جائے گی، فرٹیلائزر مینوفیکچررز کیلئے گیس کی قیمتوں میں 278 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو روپے اضافہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈ اسٹاک کیلئے فرٹیلائزر مینوفیکچررز کو فی ایم ایم بی ٹی یو گیس 1580 روپے میں ملے گی، فیڈاسٹاک کیلئے فرٹیلائزر مینوفیکچررز کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس 556 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔

ذرائع انڈسٹری پروڈکشن کے مطابق فرٹیلائزر مینوفیکچرر کیلئے گیس مہنگی کرنی کیلئے وزارت خزانہ، پیٹرولیم اور صنعت وپیداوار حکام نے ورکنگ شروع کردی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فرٹیلائزر مینوفیکچررز کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ سے پہلے کیا جائے گا۔