ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی بازیابی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی بازیابی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔جسٹس شکیل احمد بازیابی کی درخواست پر سماعت کرینگے۔
عدالت نے فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے۔فرخ حبیب کے بھائی نبیل ارشد نے درخواست دائر کررکھی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فرخ حبیب کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ عدالت بھائی کو بازیاب کرنے کا حکم دے۔