ایک نیوز:مسلم لیگ ن کی قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریاں جاری ہیں،قائد مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب بھر میں سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کےمسلم لیگ ن کے رہنماء کو اپنے اپنے حلقوں میں ورکرز کنونشن کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں،پنجاب بھر کے پارٹی ٹکٹ ہولڈر کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے حلقوں میں کارنر میٹنگ کریں،گجرانوالہ ، سیالکوٹ ، راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے تمام بڑے شہروں میں ورکرز کنونشن منعقد کیے جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر سے دیگر شہروں میں ورکرز کنونشن سے مریم نواز ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے،پنجاب بھر کے ورکرز کنونشن سے مقامی قیادت اور سینئر لیگی رہنما شرکت کریں گے،مسلم لیگ ن لاہور کے ورکرز کنونشن سے سابق وزیراعظم شہباز شریف, مریم نواز اور حمزہ شہباز خطاب کریں گے،مسلم لیگ ن کے لاہور میں بھی تمام حلقوں میں ورکرز کنونشن کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن کے استقبال کے لیے پارٹی کارکنان کی 21 اکتوبر کو مینار پاکستان جلسے میں حاضری یقینی بنائی جائے۔