پاک بحریہ میں تبدیلی کمانڈ کی تقریب کل ہوگی

پاک بحریہ میں تبدیلی کمانڈ کی تقریب کل ہوگی
کیپشن: پاک بحریہ میں تبدیلی کمانڈ کی تقریب کل ہوگی

ایک نیوز: پاک بحریہ میں تبدیلی کمانڈ کی تقریب کل ہوگی،پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کل عہدہ سنبھالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تبدیلی کمانڈ کی تقریب پاک بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوگی،سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی  کو گارڈ آف آنر دیا جائے گا،وہ شرکاء سے الوداعی خطاب بھی کرینگے۔

امجد خان نیازی پاک بحریہ کی کمانڈ نئے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کے حوالے کرینگے،ایڈمرل نوید اشرف سنیارٹی میں پہلے نمبر پر ہیں،نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی کا آج آخری دن الوداعی ملاقاتیں کررہے ہیں۔