امریکی سفیر کا بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان

Oct 06, 2023 | 11:28 AM

ایک نیوز: پولیٹیکو کی رپورٹ نے امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے بھارت کے ساتھ تعلقات مزید کشیدہ ہونے کی خبر دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ایرک گارسیٹی کا کہنا ہے کہ امریکہ کو غیر متعینہ مدت کے لیے بھارتی حکام کے ساتھ اپنا رابطہ منقطع کرنا ہوگا، ہردیپ سنگھ نجر تنازعے کے باعث امریکہ اور بھارت کے مابین تعلقات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔

میتھیوملر ترجمان امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ہردیپ سنگھ قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام انتہائی سنگین ہے، بھارت کو ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے کینیڈا کے بعد امریکہ میں بھی سکھوں کی آواز دبانے کی کوشش کی لیکن منہ کی کھائی۔

امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ سکھوں کی تحریک خالصتان اور احتجاجی مظاہروں کو امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے، امریکہ میں رہنے والے ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے۔

تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ امریکہ کی کینیڈا اور سکھوں کے ساتھ حمایت بھارت کے لیے شدید پریشان کن اور خطرناک ہے۔ ذرائع کے مطابق کینیڈا نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر لگایا جس کے بعد دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے الزامات کی تصدیق فائیو آئیز نے بھی کی جس میں امریکی انٹیلیجنس بھی شامل ہے۔

مزیدخبریں