ورلڈکپ؛ نیدرلینڈ کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل

ورلڈکپ؛ نیدرلینڈ کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل

ایک نیوز: آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان آج نیدر لینڈ کے خلاف میچ سے اپنی مہم شروع کر رہا ہے میچ کیلئے پاکستان  کی پلیئنگ الیون فائنل کر لی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی مہم کا آغاز آج حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں نیدر لینڈ کیخلاف میچ سے کر رہی ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔

نیدر لینڈ کیخلاف کپتان بابر اعظم کی قیاددت میں آج میدان میں جو ٹیم اتاری جائے گی اس میں اوپنر فخر زمان، امام الحق شامل ہیں۔مڈل آرڈر میں آغا سلمان پر سعود شکیل کو ترجیح دی گئی ہے، محمد رضوان اور افتخار احمد بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

فاسٹ باؤلنگ کا شعبہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی سنبھالیں گے جبکہ اسپن ڈیپارٹمنٹ کو نائب کپتان شاداب خان، محمد نواز سنبھالیں گے۔