ایک نیوز:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادنے عمران خان کی 6 درخواستِ ضمانت پر نوٹسز جاری کرتے ہوئےپراسیکیوشن اور پی ٹی آئی وکلاء سے دلائل 16 اکتوبر کو طلب کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی، لانگ مارچ، توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 6 درخواستِ ضمانتوں پر نوٹسز جاری کرتے ہوئےپراسیکیوشن اور پی ٹی آئی وکلاء سے 6 درخواستِ ضمانتوں پر دلائل 16 اکتوبر کو طلب کرلیے۔
تفتیشی افسران، پراسیکیوٹرز کو سیشن عدالت نے 16 اکتوبر کو طلب کرلیے جبکہ ترنول،رمنا، کراچی کمپنی،سیکرٹریٹ، کوہسار تھانوں کے تفتیشی افسران ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے۔