ایشین گیمز : پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست

Oct 06, 2023 | 14:21 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں  افغانستان نے پاکستان کو 4  وکٹوں سے شکست دے دی۔

رپورٹ کے مطابق ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں افغانستان نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر  پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پاکستان کی ٹیم افغانستان کو متاثر کن ہدف دینے میں ناکام رہی۔

  پاکستان کی پوری ٹیم 115 رنز پر پویلین لوٹ گئی ہے   پاکستان کی جانب عمیر بن یوسف 24 رنز کے نمایاں رہے عرفات منہاس 14 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، عامر جمال نے 14 اور روحیل نذیر نے 10 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔تیسری پوزیشن اور فائنل میچ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

مزیدخبریں