لاہور: پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

لاہور: پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کیپشن: Lahore: Free medical camp organized by Pakistan Army

ایک نیوز: لاہور اور اس کے اطراف میں ویگل اور اس سے ملحقہ نواحی دیہات کے باسیوں کے لیے پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق میڈیکل کیمپ میں گائناکالوجسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ، ماہرین امراض اطفال، جلد، چشم، ناک، کان اور گلہ، سمیت متعدد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے سینکڑوں افراد کا طبی معائنہ اور علاج کیا۔ 

پاک فوج کی جانب سے مفت معائنے کے علاوہ مفت ادویات اور نایاب ٹیسٹس کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے حفظانِ صحت سمیت ملیریا، ڈینگی سے بچاؤ سمیت متعدد بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے حوالے سے آگاہی لیکچرز بھی دیے۔ 

عوام نے پاک فوج کے عوامی بہبود کیلئے اقدامات کی تعریف کی اور ایسے اقدامات کا شکریہ بھی ادا کیا۔ عوام کا کہنا تھا کہ ''ہم پاک فوج کو عوامی خدمت پر سلیوٹ پیش کرتے ہیں''۔ ''آج کل جو آشوب چشم کی وباء پھیلی ہوئی ہے ایسے میں پاک فوج کے ریلیف کیمپ بہت مددگار ثابت ہورہے ہیں''۔

دور دراز کے علاقوں کے نادار لوگوں کو صحت عامہ کی جدید سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کی غرض سے پاک فوج کی طرف سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد معمول کا حصہ ہے۔