تاندلیانوالہ: احاطہ عدالت میں فائرنگ، وکیل سمیت 2 افرادزخمی، حملہ آور خاتون ہلاک

تاندلیانوالہ: احاطہ عدالت میں فائرنگ، وکیل سمیت 2 افرادزخمی، حملہ آور خاتون ہلاک
کیپشن: Tandlianwala: Firing in the court premises, 2 persons including a lawyer were injured, the assailant woman was killed

ایک نیوز: تاندلیانوالہ میں احاطہ کچہری میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ جس میں خاتون نے فائرنگ کرکے ایک وکیل اور اس کے کلرک کو شدید زخمی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ میں احاطہ عدالت میں خاتون کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں وکیل اور اس کا کلرک شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ وکیل کی شناخت ملک صدیق اعوان ایڈووکیٹ جبکہ کلرک کی شناخت رب نواز کے نام سے ہوئی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے حملہ آور خاتون موقع پر ہلاک ہوگئی۔ وکیل اور اس کے کلرک کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں سے وکیل کو انتہائی تشویشناک حالت میں فیصل آباد ریفر کردیا گیا۔ 

واقعہ کی اطلاع پر ایس پی صدرڈویژن شمس الحق درانی کچہری موقع پر پہنچ گئے۔ تھانوں سے بھاری نفری طلب کرلی گئی۔ پولیس نے خاتون کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔