پاکستان کو 12 سال بعد فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کی میزبانی مل گئی

Oct 06, 2023 | 10:34 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان 12 سال بعد فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کی میزبانی کرے گا۔

رپورٹ کے مبطابق فیفا ورلڈکپ کوالیفائر 2026  کیلئے ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے اسلام آباد میں میچ کا گرین سگنل دے دیا۔ پاکستان اورکمبوڈیا میچ کا میزبان جناح اسٹیڈیم اسلام آباد ہوگا۔

 دوسری جانب پاکستان فٹبال فیڈریشن نے برازیلین گول کیپنگ کوچ کی خدمات حاصل کرلی ہیں،برازیل کے راجیریو راموس کمبوڈیا میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے ۔

یاد رہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ کوالیفائر میں ہوم میچ 17 اکتوبر کو کمبوڈیا سے کھیلنا ہے۔

مزیدخبریں