ایک نیوز: کراچی میں سمن آباد کے علاقے میں گلی سے گزرتی لڑکی کے ساتھ بدتمیزی اور فحش حرکت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کی لڑکی کے ساتھ فحش حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سمن آباد میں لڑکی کے ساتھ بدتمیزی اور فحش حرکت کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کی شناخت آصف ولد پرویز کے نام سے ہوئی ہے، ملزم بھنگوریہ گوٹھ عزیز آباد کا رہائشی ہے اور موٹر سائیکل پر بیکری آئٹم فروخت کرتا ہے۔
ملزم کی لڑکی سے بدتمیزی اور فحش حرکت کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ملزم اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوا تھا جس کو بعد ازاں سمن آباد پولیس نے تلاش کرکے حراست میں لے لیا۔