پاکستانی کوہ پیما شہروزکاشف نےایک اورریکارڈاپنےنام کرلیا

Oct 06, 2023 | 08:34 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرکے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہروز کاشف نے چین میں 8188 میٹر بلند، دنیا کی چھٹی بلند چوٹی چو اویو   کو سر کرکے یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔

یہ کارنامہ سرانجام دینے سے وہ چو اویو سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بھی بن گئے ہیں۔شہروز کاشف شیشاپنگما کو سر کرکے عالمی ریکارڈ سے ایک چوٹی کی دوری پر رہ گئے ہیں۔

 
 

مزیدخبریں