اے این ایف کی کارروائیاں،212 کلو منشیات برآمد ،9 ملزمان گرفتار

Oct 06, 2023 | 08:16 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، 9 کارروائیوں میں 212 کلو منشیات برآمد جبکہ  9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ون موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد پر گاڑی سے 76 کلو 800 گرام چرس اور 40 کلو 700 گرام افیون برآمد کی گئی۔دورانِ کارروائی اسلام آباد کے 2 رہائشی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔بحریہ ٹاؤن فیز 1 میں کارروائی کرتے ہوئےگاڑی میں موجود مقامی رہائشی سے 100 گرام کوکین برآمد کی گئی، ملزم کی نشاندہی پر مزید 2 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جی ٹی روڈ گجرات پر گاڑی میں چھپائی گئی 2 کلو 300 گرام چرس برآمد کی گئی، دورانِ کارروائی نوشہرہ اور سوات کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا،سیالکوٹ یونیورسٹی کے قریب مقامی رہائشی سے 200 گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ  ملتام ائیرپورٹ پر پرواز نمبر PA-812 کے ذریعے شارجہ جانے والا ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جنوبی وزیرستان کے رہائشی ملزم کے جوتوں اور اخروٹ کے خولوں میں چھپائی گئی 115 گرام چرس برآمد کی گئی،حیات آباد میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 240 نشہ آور (ایکسٹیسی) گولیاں برآمد کی گئی،برآمد گولیاں جوسر بلینڈر میں چھپا کر ملتان اسمگل کی جا رہی تھی۔ پسنی کے علاقے ببر شور میں گاڑی اور مکان سے 5 کلو چرس، 6 کلو آئس اور 80 کلو کرسٹل برآمد کی گئی ہے۔ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں