ایک نیوز: مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی افسرذہنی توازن کھو بیٹھا اور ساتھیوں پر فائرنگ اور گرینیڈ حملہ کردیا۔ جس سے ٹو آئی سی ہلاک اور متعدد بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے میجر نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے تھانہ منڈی، راجوڑی میں اپنے ہی افسروں پر گولیاں چلا دیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق متعدد بھارتی فوج زخمی ہیں۔ یہ واقع 48 راشٹریہ رائفلز میں پیش آیا۔
کم از کم پانچ فوجی اہلکار زخمی بتائے جاتے ہیں۔ جن میں تین افسران بھی شامل ہیں۔
Indian Army has instructed all its social media teams to report the fratricide by the Indian Army's Major on fellow senior officers as an "accidental grenade blast"
— ENTEI (@ZEUS_PSF) October 5, 2023
In reality a Major of 48th RR opened fire & lobbed a grenade on his seniors & has taken 3x officers as hostages pic.twitter.com/YqRVX0iZ8p
ایک بھارتی تحقیقی رپورٹ کے مطابق، پچھلے کچھ سالوں میں اب تک 82 ایسے واقعات ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی میجر نے فائرنگ پریکٹس سیشن کے دوران بغیر کسی اشتعال کے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی اور پھر یونٹ کے اسلحہ خانے میں چھپ گیا۔ جب سینئر افسران اسے ہتھیار ڈالنے پر راضی کرنے عمارت کے قریب گئے تو اس نے ان پر دستی بم پھینکے۔
ذرائع کے مطابق میجر کو تقریباً آٹھ گھنٹے بعد اسلحہ خانے کے اندر قابو کیا گیا۔ یہ واقعہ ضلع کے تھانہ منڈی کے قریب نیلی چوکی میں پیش آیا۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج نے احتیاطی اقدام کے طور پر اسلحہ خانے کے قریب واقع ایک گاؤں کو خالی کرالیا تھا۔