ایک نیوز:باپ سےلڑائی کےبعد8سالہ بیٹی نےباپ کودولاکھ میں فروخت کرنےکااشتہارگھرکےدروازےپرلگادیا۔
تفصیلات کےمطابق بچی اس حرکت کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئی ہے،یہ حیران کردینےوالاواقعہ بھارت میں ہوا،جہاں پرسوشل میڈیاصارفین نےبچی کےاس کارنامےکوشیئرکردیا۔
ذرائع کےمطابق بچی کے باپ کا اکاؤنٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر میلن کوہولک کے نام سے ہے اور انہوں نے بتایا کہ ان کا 8 سالہ بیٹی سے معمولی سی بات پر جھگڑا ہوا جس پر بیٹی کی جانب سے حیران کردینے والا لیکن مزاحیہ ردعمل سامنے آیا۔میلن نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے غصے میں اپنے والد کی فروخت کا اشتہار گھر کے دروازے پر لگا دیا اور قیمت 2 لاکھ بھارتی روپے لگائی جس کی تصویر بھی میلن نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بچی نے لکھا کہ '2 لاکھ روپے میں باپ برائے فروخت۔بچی نے دلچسپی رکھنے والے افراد کو مزید معلومات کیلئے گھر کی گھنٹی بجانے کی ہدایت کی۔اپنی پوسٹ میں میلن نے لکھا کہ گھر کے دروازے پر اشتہار دیکھ کر مجھے لگا میں اپنی بیٹی کیلئے کافی نہیں ہوں۔ سوشل میڈیا پر بچی کی اس حرکت پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔