ایک نیوز:ورلڈکپ کیلئےبھارت میں آئی جنوبی افریقاکی ٹیم کےکھلاڑی بھارت کےشہرکانام لینےمیں ناکام ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق جنوبی افریقاکےکھلاڑی بھارت کےشہر تھیرووننتھاپورم کا نام بمشکل ہی لے پائے۔کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی آج کل کیرالہ کے شہر تھیرووننتھاپورم میں موجود ہیں۔
جہاں اکثرکھلاڑی کیرالہ کے شہر تھیرووننتھاپورم کا نام نہ پکار سکے اور کئی نے مضحکہ خیز انداز میں نام لیا۔
کیشو مہاراج، کگیسو ربادا اور لنگی نگیدی درست انداز میں نام لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ اینرخ کلاسن کئی بار کی کوشش میں بھی نام نہ پکار سکے۔
کلاسن شہر کا پرانا نام تریوندرم لینے میں کامیاب ہو گئے۔