سجاول:گیسٹرونےمعصوم بچےکی جان لےلی

Oct 06, 2023 | 04:44 AM

ایک نیوز:سجاول میں ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سےگیسٹرونےمعصوم بچےکی جان لےلی۔

تفصیلات کےمطابق سجاول میں گیسٹرو کے باعث معصوم بچہ تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق چھ سالہ معصوم بچے کو گیسٹرو کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا تھا ،جہاں پر طبعی امداد نہ ملنے اور عملے کی غفلت کی وجہ سے معصوم بچہ تڑپ تڑپ کا جاں بحق ہوگیا،ہسپتال انتظامیہ نے معصوم بچے کی لاش کو گھر لے جانے کیلئے ایمبولنس بھی فراہم نہ کی۔
ذرائع کےمطابق ورثاء بچے کی لاش کو موٹرسائیکل پر اٹھاکر لے گئے ،جاں بحق ہونے والے بچے کو موٹرسائیکل پر لیکر جانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگی۔

مزیدخبریں