واٹس ایپ نےنیاریپلائی فیچرآزمائش کیلئےپیش کردیا

Oct 06, 2023 | 03:24 AM

ایک نیوز:میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نےاپنےصارفین کیلئے نیا ریپلائی فیچر متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی، جس میں تصویر، ویڈیو اور جِف کا فوری جواب دینا ممکن ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق یہ فیچر فی الحال ان اینڈرائیڈ بِیٹا صارفین کو دستیاب ہے جنہوں نے واٹس ایپ بِیٹا اینڈرائیڈ کا تازہ ترین ورژن انسٹال کیا ہے یہ فیچر ان کو دستیاب ہے۔
رپورٹ کےمطابق اگر صارفین اس فیچر کی دستیابی کے حوالے سے جاننا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ اکاؤنٹ میں جائیں کوئی بھی تصویر، ویڈیو یا جف کھولیں اور دیکھیں کہ رپلائی بار سامنے آرہا ہے یا نہیں۔
رپورٹ کےمطابق یہ نیا ریپلائی بار صارفین کو مخصوص میڈیا کا چیٹ کے اندر اسکرین ہٹائے بغیر فوری جواب دینے کی سہولت دے گا جس سے گفتگو کا ربط برقرار رہے گا اور شیئر کیا گیا کونٹینٹ بامعنی رہے گا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ فیچر صارفین کو گفتگو کے دوران غیر ضروری خلل اندازی سے بچاؤ کا احساس بھی دلائے گا۔

مزیدخبریں