ایک نیوز:شام کے شہر حمص کی فوجی اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈکےدوران ڈرون طیارےکے حملے میں 116 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیاکےمطابق فوجی اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈکی تقریب جاری تھی کہ اچانک ڈرون حملہ ہوگیاجس کےنتیجےمیں تقریباًسوافرادموقع پرہی ہلاک ہوگئےاوردرجنوں زخمی ہوگئے۔حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں فوجی افسران، اہلکار اور شامی شہری شامل ہیں۔حملے سے کچھ دیر پہلے ہی شامی وزیر دفاع تقریب میں شرکت کرکے واپس گئے تھے۔
شامی وزارت دفاع کےمطابق حملےمیں ہلاک ہونےوالوں میں شامی فوجی اورشہری شامل ہیں، حملے کی ذمہ داری ابھی کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔
شام:فوجی اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈپرڈرون حملہ،116افرادہلاک
Oct 06, 2023 | 03:04 AM