امریکی فنکارہ سب سےبڑی تصویربناکرگینیزورلڈریکارڈکیلئےپرعزم

امریکی فنکارہ سب سےبڑی تصویربناکرگینیزورلڈریکارڈکیلئےپرعزم
کیپشن: American artist set for Guinness world record for biggest picture

ایک نیوز: امریکی فنکارہ نے گھرکےسامنےفٹ پاتھ پرچاک سےتن تنہاسب سےبڑی تصویربناکر گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نگاہیں جما لیں۔
تفصیلات کےمطابق امریکاکی ریاست کنیکٹیکٹ کے علاقے جنوبی وِنڈسر سے تعلق رکھنے والی پریتی گُنڈاپوار کے مطابق انہیں شمالی روشنیوں کی اس 2389.59 مربع فٹ بڑی تصویر بنانے میں تین دن لگے۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےپریتی کاکہناتھاکہ گینیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرنے کے لیے کوشاں ہوں۔ فی الحال تن تنہا چاک سے بنائی جانے والی تصویر کا یہ ریکارڈ گیووینی باسِل کے پاس ہے۔ انہوں نے2021 میں 2152.78 مربع فٹ بڑی تصویر بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
 پریتی کامزیدکہناتھاکہ ان کو لگتا ہے کہ شمالی روشنیاں جس میں بہت سے رنگ ہوتے ہیں، قدرت کی جانب سے فن کا بہترین مظاہرہ ہے۔