ایک نیوز:کپتان بابراعظم کاکہناتھاکہ پاکستانی ٹیم اس ورلڈ کپ میں فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے ، ہماری تیاریاں بہت اچھی ہیں،ہم بہترین کارکردگی دکھانےکیلئےتیارہیں،بولنگ اور بیٹنگ دونوں ہماری قوت ہیں۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکپتان بابراعظم کاکہناتھاکہ ہماری تیاریاں بہت اچھی ہیں۔ ہم ایک ہفتے سے حیدرآباد میں ہیں اور ہم نے دو پریکٹس میچوں میں مختلف کامبی نیشن آزمائے ہیں اور ہر کھلاڑی کو موقع دیا ہے تاکہ دیکھ سکیں کہ وہ ہر صورتحال میں کھیل سکتا ہے۔ ہم اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔
بابراعظم کامزیدکہناتھاکہ بولنگ اور بیٹنگ دونوں ہماری قوت ہیں۔ ہمارے بیٹرز ٹاپ آرڈر سے لوئرآڈر تک اچھا پرفارم کر رہے ہیں ہر ایک اپنی ذمہ داری محسوس کر رہا ہے ۔ بولنگ میں ہمارے تیز بولرز ہمیشہ ہماری قوت رہے ہیں لیکن ہمارے اسپنرز بھی مڈل اوورز میں وکٹیں لے رہے ہیں جو اچھی علامت ہے۔
قومی ٹیم کےکپتان کاکہناتھاکہ پاکستانی ٹیم اس ورلڈ کپ میں فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے ، بھارت میں پچز اچھی ہیں اور ہائی اسکورنگ میچز ہوں گے۔باؤنڈریز نہ بہت بڑی ہیں اور نہ بہت چھوٹی ۔ یہ نارمل سائز کی ہیں۔
حیدرآباد میں ٹیم کے استقبال پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےبابراعظم کاکہناتھا کہ وہ ان تمام لوگوں کاشکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ٹیم کی آمد پر اس کا والہانہ استقبال کیا، انہیں امید ہے کہ پاکستانی شائقین بھی ورلڈ کپ میں ٹیم کو بھرپور انداز میں سپورٹ کرتے نظر آئیں گے۔ وہ حیدرآباد ائیرپورٹ پر اس طرح کے استقبال کی توقع نہیں کر رہے تھے۔آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں بھی کافی لوگ اسٹیڈیم آئے اور اپنے فیورٹ کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا۔
قومی کےٹیم کےکپتان کامزیدکہناتھاکہ گزشتہ تین برسوں سے وہ ان لڑکوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور ہم سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ پاکستان کے لیے بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔اگر پاکستانی شائقین بھی یہاں ہوتے تو یہ اور بھی زیادہ اچھا ہوتا۔
واضح رہےکہ بھارت میں منعقدہ آئی سی سی و رلڈکپ میں پاکستانی ٹیم ایونٹ کےابتدائی میچ نیدرلینڈکےخلاف کھیلےگی۔