لندن:ٹھنڈسےپریشان اژدھاگرمی کی تلاش میں کچن میں سوگیا

Oct 06, 2023 | 01:25 AM

ایک نیوز:لندن میں 5فٹ لمبا اژدھا بیمار ہونے کی وجہ سے ٹھنڈ سے پریشان تھا اور گرم جگہ کی تلاش میں گھر کے گارڈن سے کچن میں داخل ہوااور گرم جگہ ملتے ہی وہاں سو گیا ۔
تفصیلات کےمطابق اگرآپ کےسامنے5فٹ لمبااژدھاآجائےاوراس کےخوف سےآپ کاسانس رک جائے،کیونکہ یہ خطرناک سانپ ہوتاہےجوکہ زہریلانہیں ہوتابلکہ انسان کو زندہ ہی نگل جاتاہے۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق لندن کےایک گھرکےکچن میں5فٹ لمبا اژدھاداخل ہوگیااورآرام کرنےلگا۔
ذرائع کےمطابق اس گھرمیں کام کرنےوالی ملازمہ نےجیسےہی اژدھےکودیکھاتواس نےاپنےمالک کو کال کرکےاطلاع کی ۔
حکام کےمطابق اژدھا چند لمحوں میں انسان کی جان لے سکتا ہے، لیکن یہ اژدھا بیمار ہونے کے سبب ٹھنڈ سے پریشان تھا اور گرم جگہ کی تلاش میں گھر کے گارڈن سے کچن میں آیا اور گرم جگہ ملتے ہی وہاں سو گیا اس لیے اس نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمۂ جنگلی حیات نے مذکورہ اژدھے کو جنوبی ایسیکس وائلڈ لائف ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کروا دیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اژدھے زہریلے نہیں ہوتے لیکن یہ اپنے شکار کے گرد گھیرا تنگ کر کے انہیں زندہ نگل کر ان کی جان لے سکتے ہیں۔

مزیدخبریں