بلاول بھٹو کا صدر عارف علوی کے مواخذےکا مطالبہ

Oct 06, 2022 | 23:36 PM

ایک نیوز نیوز :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے صدر عارف علوی کے مواخذے کا مطالبہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عدم اعتماد کو سبوتاژ کرنے کیلئے صدر کے اقدامات غیر آئینی ہیں، صدر آئین اور اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ان وجوہات کی بنا پر اتحادیوں کو ساتھ ملا کر صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔

مزیدخبریں