مریم نواز ایون فیلڈ پہنچ گئیں

Oct 06, 2022 | 22:30 PM

ایک نیوز نیوز :پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لندن پہنچ گئیں ۔
ذرائع کے مطابق مریم نوازپاکستانی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے 11 بجے ایون فیلڈ پہنچیں گی۔خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی ۔ایک ماہ لندن میں قیام کے بعد وہ اپنے والدنوازشریف کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گی ۔


مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور بہو عائشہ بھی مریم نواز کیساتھ لندن پہنچیں جہاں شریف فیملی کے افراد مریم نواز کو لینے کیلئے ائیرپورٹ پہنچ گئے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد منگل کو مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا تھاجس کے بعد وہ قطر پہنچیں تھیں اور وہاں سے اس نے لندن جانا تھا۔لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے مریم نواز کا استقبال کیا ، مریم نواز نے استقبال کیلئے آنیوالے کارکنوں کاشکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں