ایک نیوز نیوز : چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے بیان کو ترجمان الیکشن کمیشن نے جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں، جن کو ادارہ یکسر مسترد کرتا ہے۔ترجمان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اخلاق کا درس دینا بہت آسان ہے لیکن اس پر خود عمل کرنا مشکل عمل ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی تمام کاروائی بشمول توشہ خانہ کیس کھلی عدالت میں ہوتی ہے۔ کمیشن کسی دباو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق اپنے امور سرانجام دیتا رہے گا۔