منی لانڈرنگ کیس: حمزہ شہباز 8 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب

Oct 06, 2022 | 21:41 PM

ایک نیوز نیوز :ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو 8 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان نے وزیر اعظم شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی گزشتہ سماعت کا دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کمر درد کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے اور وکیل نے انکی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔
وکیل کے مطابق ڈاکٹر نے حمزہ شہباز کو چار سے چھ ہفتوں کا آرام کا مشورہ دیا ہے، حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے تاہم آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

مزیدخبریں