پاکستان 7سال بعد موڈیز کی سی ریٹنگ میں دوبارہ آگیا

Oct 06, 2022 | 20:45 PM

ایک نیوز نیوز :عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی درجہ بندی مزید کم کردی ۔
تفصیلات کے مطابق سیلاب میں ڈوبی پاکستان کی معیشت کو ایک اور دھچکا لگ گیا، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ منفی سے گراکر ’’سی ‘‘کردی ، موڈیز نے جون میں پاکستان کی ریٹنگ منفی کی تھی ۔ موڈیز کے مطابق سیلاب سے پیدا شدہ لیکوڈٹی، بیرونی خدشات اور  پائیدار قرض خدشات کے سبب ریٹنگ گرائی گئی ہے۔ موڈیز کے مطابق مناسب لاگت پر مارکیٹ فنانسنگ کی عدم دستیابی کے سبب پاکستان کا بیرونی قرض ادائیگی کے لیےکثیر جہتی اور  آفیشل قرض دینے والوں پر انحصار  رہےگا۔

مزیدخبریں