زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی ، سٹیٹ بنک نے اعداد وشمارجاری کردیئے

Oct 06, 2022 | 20:41 PM

ایک نیوز نیوز :اسٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ ذخائرکے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں  زرمبادلہ  ذخائر 17.31 کروڑ ڈالرکم ہوئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 30 ستمبر کو  13.58 ارب ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 10.61 کروڑ  ڈالرکم ہوکر 7.89 ارب ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.7 کروڑ ڈالرکمی سے 5.68 ارب ڈالر رہے۔

مزیدخبریں