لانگ مارچ کو ہرصورت روکنے، عمران خان کو نظر بند کرنے کا فیصلہ

Oct 06, 2022 | 20:20 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز:  حکومت نے تحریک انصاف کا  لانگ مارچ  نہ ہونے دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا،  اگر دھرنے کا اعلان کیا تو عمران کو  بنی گالہ کو سب جیل قرار دے کر انہیں نظر بند کردیا جائے گا،  اہم فیصلے کرلئے گئے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے اگر بنی گالہ سے دھرنے کا اعلان کیا تو بنی گالہ کو سب جیل قرار سے کر انہیں وہیں ہاؤس اریسٹ کر لیا جائے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنا ناکام بنانے اور کسی بھی قسم کی ممکنہ ہنگامہ آرائی روکنے کے لیے پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹر اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا جائے گا۔
 اسلام آباد پولیس نے ایک ہزار 100 سے زائد کنٹینرز اکٹھے کرلیے ہیں، جبکہ کئی کنٹینرز پہنچ بھی دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنے کے ممکنہ اعلان کے بعد دارالحکومت کو ایک ہفتے کے لیے مکمل سیل کر دیا جائے گا ۔ اس دوران اسلام آباد کے اسکول و کالجوں میں چھٹیاں کرنے کے علاوہ امتحانات بھی ملتوی کردیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کو 25 ہزار کی اضافی نفری فراہم کی جائے گی جب کہ ان کے پاس 50 ہزار ربر کی گولیاں بھی ہوں گی۔
سیکورٹی اداروں کو 60 ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل فراہم کر دیے گئے  ہیں ۔ ساتھ ہی اسلام آباد پولیس کو 10 ڈرون بھی فراہم کیے جائیں گے، جن کے ذریعے شیل مظاہرین پر پھینکے جا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں