ایک نیوز نیوز :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نےتحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی سپرداری کی درخواست منظور کر لی۔
تفصیلات کےمطابق شہباز گل کی سپرداری کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی،عدالت نے شہباز گل کا شناختی کارڈ، عینک، اے ٹی ایم کارڈ اور روزمرہ کی اشیاء واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے 31 اشیا کی فہرست سے جزوی ضروری اشیا شہباز گل کو واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو متنازع اشیاء کو تفتیش کے لئے رکھنے تک اختیار دیا جاتا ہے۔اس سے قبل شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کررہےتھے جب ان سے سوال کیا گیا کہ جیل میں آپ کے ساتھ تشدد ہوا، مقدمہ درج کروائیں گے؟ جس پر شہباز گل نے کہا کہ میرے وکلاء جو کہیں گے اس کے مطابق چلوں گا۔