ایک نیوز نیوز :ن لیگ نے صدر عارف علوی کو آئین توڑنے پر آرٹیکل 6 کے تحت سزا دینے کا مطالبہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا صدر عارف علوی کی تقریر کابائیکاٹ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہناتھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آنے والے صدر نے ملک کا آئین توڑا، عدالتیں اسے آرٹیکل 6 کے تحت سزا دیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صدر کا رویہ صدر مملکت سے زیادہ ایک جماعت کی طرف رہا ہے ، اسی لیے ہم نے تقریر سنی نہیں، صدر نے غیر آئینی اقدامات کیے تھے، انہوں نے بطور آئینی سربراہ اپنی ذمہ داریاں بہتر طور پر ادا نہیں کیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-06/news-1665066859-1464.mp4
ان کا مزید کہناتھا کہ وزیر اعظم بھی اسی وجہ سے نہیں آئے کیونکہ آج پارلیمنٹ میں آنے والا یہ وہ صدر ہے جس نے ملک کا آئین توڑا۔ اس موقع پر خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے اسمبلی توڑی ہوئی ہے اس کوکچھ شرم حیا ہونی چاہیے، سمریاں واپس بھیجتا ہے اور یہاں آکر تقریر کرتا ہے ، قومی اسمبلی کے عہدیداروں سے حلف نہیں لیتا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-06/news-1665066859-8142.mp4
شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی صدر ہیں جنہوں نے اسمبلی کو توڑا تھا انہیں یہاں آنے سے پہلے انہیں سوچنا چاہئے تھا کہ یہاں آنا بھی چاہئے یا نہیں ؟یہ وہ صدر ہے جس نے آئین توڑا ، آئین توڑنے پر آرٹیکل 6لگنا چاہئے ۔