ایک نیوز نیوز: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ یہ انتخابات کا سال ہے ۔ مل بیٹھ کر الیکشن کی تاریخ طے کرلیں ۔ نفرت ختم کریں ورنہ مسائل حل نہیں ہوں گے۔
صدر کی الیکشن کی بات پر ایوان میں موجود اراکین نے آواز لگائی کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔ جس پر صدر مملکت نے کہا کہ جب بھی ہوں مل کر طے کریں مگر خدارا سیاسی نفرتیں ختم کریں۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ نیب کو مضبوط کرنیکی ضرورت ہے۔ قائداعظم نے اتحاد کا کہا تھا۔ اتحاد تو لیڈروں میں ہونا چاہیے۔ پولرائزیشن ختم کرنیکے لیے اتحاد کی ضرورت ہے۔
عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان میں فری اینڈ فیئر الیکشن کی مانگ رہتی ہے۔ اسی پارلیمنٹ کو ہم نے ای وی ایم کا مشورہ دیا تھاوہ متفقہ رپورٹ تھی۔ ای وی ایم پر کام کرنا چاہیے۔ ہر الیکشن کو چیلنج کرنے سے پاکستان میں استحکام کیسے آئے گا۔ اور سیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق ہے ۔ دوہری شہریت اس میں پانچ سے سات فیصد ہے۔ یہ حق دینا پڑے گا وہ لوگ محنت کرتے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا یہ انتخاب کا سال ہے اس میں اگر پولرائزیشن ہے تو اسکو حل کر لیں۔ بیٹھ کر بات چیت کرکے ایک دوسرے کو مطمئن کریں۔ ضد کو چھوڑے بغیر پولرائزیشن ختم نہیں ہوتی۔
عارف علوی نے خطاب کے آخر میں کہا جتنے بھی اراکین ایوان میں موجود ہیں میری تقریر سنی ان سب کا شکریہ۔
بعدازاں صدر مملکت کے خطاب کے بعد اسپیکر نے مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک کےلیے ملتوی کردیا۔