ایک نیوز نیوز : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر کی اصل قیمت 200روپے سے نیچے ہے میری واپسی ہوتے ہی مارکیٹ نے اپنا کام شروع کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر نیچے لانے کیلئے کچھ نہیں کیا سسٹم نے خود ہی درستگی شروع کردی ، ابھی ڈنڈا چلایا نہیں اور ڈالر نیچے آنا شروع ہوگیا۔ وزیرخزانہ نے مزید کہا ہے کہ وعدہ کیا تھا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کو 9سینٹ پر بجلی دی جائے گی، ایکسپورٹ انڈسٹری کو 2 ماہ 9 سینٹ پر بجلی دی گئی، اس پیکج کے نتیجے میں 12 فیصد سے زائد ایکسپورٹس بڑھیں،ہمیں دس فیصد ایکسپورٹس بڑھانا تھیں۔ایکسپورٹرز کو 10 جنوری 2017 کو پیکج دیا گیا تھا،پی ٹی آئی کے پاس ایک ڈس انفارمیشن کا سیل نہیں بلکہ ایک پوری آرمی ہے۔
انہوں نےکہا ہے کہ مجھے علم ہے کہ میں کیا کررہا ہوں، کوئی سپیس موجود ہے تب ہی کچھ کررہے ہیں،کچھ چیزیں ایسی ہیں جن پر آئی ایم ایف سے بات کرنے کی ضرورت نہیں،حکومت 19 روپے99پیسے فی یونٹ کے حساب سے ایکسپورٹرز کو بجلی دیگی۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا ہے کہ ماضی میں آئی ایم ایف سے جا ن چھڑائی تھی ،ملکی برآمدات بڑھ جائے گا تو کسی کے سامنے ہاتھ پھیلا نے نہیں پڑیں گے،ہم محدود وسائل میں رہ کر کسانوں اور ایکسپورٹرز کی مدد کرنے کو تیار ہیں، انہوں نے کہاکہ یہ کام کرنے کا وقت ہے ،معاشی ترقی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر کم ہونے سے ملکی قرضوں میں 26 سو ارب روپے کے کمی آئی،ڈالر کی قیمت کم ہونے سے 3600 ارب بیرونی قرضے میں کمی ہوئی،مارکیٹ اس وقت بہتر جار ہی ہے، انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے روپےکو کھلا چھوڑ دیا تھا پھر سب نے دیکھا کیا ہوا۔