پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، تحریک انصاف نے اپنے ہی صدر کا بائیکاٹ کردیا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، تحریک انصاف نے اپنی ہی صدر کا بائیکاٹ کردیا
کیپشن: Joint session of Parliament, Tehreek-e-Insaf boycotted its own president

ایک نیوز نیوز: صدر مملکت عارف علوی کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا  جب دوران خطاب ارکان کی اکثریت  ایوان سے باہر چلی گئی، یہاں تک کہ ان کی اپنی جماعت تحریک انصاف نے بھی اپنے صدر کی تقریر کا بائیکاٹ کیا۔

صدر ملکت عارف علوی کے خطاب کے دوران  ایوان تقریباً خالی رہا اور  442 ارکان کے ایوان میں صرف 14اراکین موجود تھے جو کہ صدر کے خطاب سے عدم  دلچسپی ظاہر کرتے رہے، اسپیکر کی جانب سے اراکین کو نشستوں پر جانے کی ہدایت بھی کی جاتی رہی۔

صدرمملکت  نے اراکین کی عدم توجہ کے باوجود  اپنا خطاب جاری رکھا۔

اس دوران ایوان میں پی ٹی آئی کا کوئی بھی ایم این اے یا سینیٹر موجود نہیں تھا تاہم پی ٹی آئی کے چند منحرف اراکین ایوان میں موجود تھے۔

ارکان پارلیمنٹ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ موجودہ اسمبلی کو نہیں مانتے اس لیے بائیکاٹ کیا، مشترکہ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی کر رہےہیں،انہیں بھی نہیں مانتے

 مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام ن بھی صدر مملکت کے خطاب کا غیر اعلانیہ بائیکاٹ کیا۔