اسمبلی واپسی کسی صورت نہیں ہوسکتی ، عمران خان ڈٹ گئے

اسمبلی واپسی کسی صورت نہیں ہوسکتی ، عمران خان ڈٹ گئے
کیپشن: There is no way to return to the Assembly, Imran Khan insisted

ایک نیوز نیوز : چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے دن سے کہا تھا کہ ہماری حکومت جمہوری نہیں بلکہ کرمنل ہے،سائفر کو پھر زندہ کرنے پر حکومت کا شکرگزار ہوں، سائفر میں واضح لکھا ہے کہ عمران خان کو ہٹایا جائے، سائفر سے فائدہ اٹھانے والے اس کی تحقیقات کیسے کرسکتے ہیں؟
عمران خان نے مزید کہا ہے کہ چیلنج کرتا ہوں کہ توشہ خانہ کیس کی کھلی سماعت کی جائے۔ہم عام انتخابات کی طرف جائیں گے، ضمنی الیکشن میں جتنی بھی دھاندلی کرلیں ہم ہی کامیاب ہوں گے۔ عمران خان نے مزید کہا ہے کہ لانگ مارچ زیادہ دور نہیں ، پوری تیاری کے ساتھ آ رہے ہیں، پہلے ہمیں پتا نہیں تھا کہ ہمارے ساتھ کیا سلوک ہوگا لیکن اب ہمیں اندازہ ہے، عوام کا سمندر لانگ مارچ میں آئے گا جسے کوئی نہیں روک سکتا۔
چیئر مین تحریک انصاف نے مزید کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے ن لیگ سے مل کر حلقہ بندی کی، چیف الیکشن کمشنر اور جسٹس فائز عیسی سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سیاسی انجینئرنگ کرنے والوں کا آلہ کار ہے۔ان کا مزید کہناتھا کہ انتخابات کے دوران اندرون سندھ میں سب بڑا انقلاب آئے گا، سکھر گیا تو لوگوں کے ردعمل سے لگا جیسے کشمیر آزاد ہو رہا ہو، اندرون سندھ پیپلز پارٹی اب کامیاب نہیں ہوسکتی، سندھ کا سیلاب پیپلز پارٹی کو بہا کر لے گیا ہے۔