پشاوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ  کے نتائج کا اعلان کردیا

پشاوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ  کے نتائج کا اعلان کردیا
کیپشن: Peshawar Board announced the results of Intermediate

 ایک نیوز نیوز : پشاوربورڈ نےانٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا ، پری میڈیکل میں طالبات اور پری انجینئرنگ میں طلبا بازی لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جس کے پری میڈیکل میں زینب ظہور خان 1064 نمبر لے کر پہلی، ایمن گلالئی 1063 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ پری انجینئرنگ میں توقیر زمان 1059 نمبرز لے کر پہلے جبکہ شارق 1046 نمبرز کے ساتھ دوسرے اور فیضان اللہ نے 1037 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔جنرل گروپ میں غفران محمود نے 1053 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور عدنان خلیل 1027 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آئے۔ ثنا اللہ نے 1013 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
 امتحانات میں کل 59 ہزار 644 طلبا نے امتحان دیا جس میں سے 55 ہزار 856 طلبا کامیاب ہوئے۔