ایک نیوز نیوز : نیب نے برطانیہ سے 19 ملین پاؤنڈ کی پاکستان منتقلی کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے ارکان کو نوٹس جاری کردیئے ۔
تفصیلات کے مطابق مراد سعید اور غلام سرور خان کو 11 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیاگیا ہے جبکہ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو 12 اکتوبر اور سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کو 13 اکتوبر کو پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کوبھی 13 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم جاری کردیا گیا۔شفقت محمود اور شیریں مزاری کو 14 اکتوبر،خالد مقبول صدیقی اور اعجاز شاہ کو 17 اکتوبر کو پیشی کا نوٹس بھیج دیا گیا ۔
علی امین گنڈا پور ، فروغ نسیم کو 18 اکتوبر، علی زیدی اور خسرو بختیار کو 19 اکتوبر کو نیب میں پیشی کاپروانہ مل گیا، اعظم خان سواتی اور اسد عمر کو 20 اکتوبر کو جبکہ عمر ایوب اور محمد میاں سومرو کو 21 اکتوبر کو نیب پیشی کا نوٹس جاری کردیا گیا۔
شیخ رشید احمد اور فواد چودھری کو 24 اکتوبر ، صاحبزادہ محبوب سلطان اور فیصل واوڈا کو 25 اکتوبر کو نیب پیشی کاحکم ۔واضح رہے کہ نیب برطانیہ سے رقم پاکستان منتقلی اور اس کے نجی اکاؤنٹس میں جانے کی تحقیقات کر رہا ہے اور اسی معاملے کی انکوائری کے لیے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔عمران خان کابینہ نے رقم کی منتقلی کے بعد اس کی نجی اکاؤنٹس میں مبینہ منتقلی کی منظوری دی تھی۔