ملک کے مختلف شہروں میں بارش 

ملک کے مختلف شہروں میں بارش 
کیپشن: Rain in different cities of the country

ایک نیوز نیوز:ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث موسم تبدیل ہو گیا ، گرچ چمکے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش شروع ہوتے ہی موسم سرد ہو گیا۔ بارش کے باعث لوگوں نے گرم کپڑے اور رضائیاں بھی نکال لیے۔بارش کے باعث جگہ جگہ پانی کھڑا ہو گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ کئی شہروں میں بجلی بھی غائب ہو گئی۔